ایران نے ٹرمپ کی دھمکی پر عالمی تجارت متاثر کرنے کی وارننگ دی، ٹرمپ کو پتھر کے زمانے کا شخص قرار دیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ایران نے سخت ردعمل دیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اگر امریکا نے دوبارہ غلطی کی تو عالمی توانائی اور تجارت کا بہاؤ متاثر ہوسکتا ہے۔
ایرانی عدلیہ نے کہا ہے کہ ایران کی مزاحمت نے ٹرمپ کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے۔
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے ٹرمپ کو پتھر کے زمانے کا شخص قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔











