کیلکولیٹر کے AC اور CE بٹن، کیا کرتے ہیں؟

کیلکولیٹر کے AC اور CE بٹن مکمل حساب یا آخری نمبر کو حذف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کیلکولیٹر کے AC اور CE بٹن، کیا کرتے ہیں؟

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیلکولیٹر ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ ہے، چاہے اسکول ہو یا دفتر۔ لوگ تیز حساب کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔

عام صارفین جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم کے بٹن استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثر لوگ AC اور CE بٹن کے استعمال سے لاعلم ہوتے ہیں۔

AC بٹن All Clear کا مخفف ہے۔ یہ کیلکولیٹر پر موجود تمام حساب کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جو کیلکولیٹر کو دوبارہ صفر پر لے آتا ہے۔

CE بٹن Clear Entry کا مخفف ہے، جو آخری درج کیے گئے نمبر کو حذف کرتا ہے، جبکہ باقی حساب محفوظ رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اسمارٹ فونز کے کیلکولیٹر میں عام طور پر یہ بٹن الگ نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے لوگ ان کے استعمال سے ناواقف ہوتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں