یورپی کمیشن نے ایران جنگ کے توانائی بحران کے خدشے پر شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپی کمیشن نے ایران جنگ کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یورپی میڈیا کے مطابق شہریوں کو ڈرائیونگ اور فضائی سفر میں کمی کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث طویل مدتی توانائی بحران کا خدشہ ہے، اس لیے یورپی ممالک کو فوری طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کو تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور دیگر ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب عالمی توانائی مارکیٹس میں بے چینی پائی جاتی ہے۔











