وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ عرب ممالک سے ایران جنگ کے اخراجات میں مدد کی توقع رکھتے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے حوالے سے مثبت بات چیت ہو رہی ہے اور ایران نے کچھ امریکی تجاویز قبول کر لی ہیں۔
پریس بریفنگ میں کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ایران جنگ کے متعلق 4 سے 6 ہفتے کی ٹائم لائن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی معلومات اور عوامی اعلانات میں فرق ہوتا ہے اور ایران کی ذاتی باتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ عرب ممالک سے ایران جنگ کے اخراجات میں حصہ ڈالنے کی درخواست کر سکتے ہیں، تاہم اس پر حتمی فیصلہ صدر خود کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کی مخالفت کرتا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں 20 ٹینکرز وہاں سے گزریں گے۔
یاد رہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ پیغامات ثالثوں کے ذریعے پہنچائے گئے۔











