پاکستان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت، جلدمعاہدے کا امکان ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور جلد کسی معاہدے کا امکان ہے، ٹرمپ نے کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ، ایران کے ساتھ پاکستان کے ذریعے مذاکرات میں پیشرفت

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور جلد کسی معاہدے کا امکان ہے۔

فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ دونوں سطحوں پر بات چیت کر رہا ہے اور مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، جس کے بعد گزرنے والے جہازوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر ایران کے تیل برآمدی مرکز خارگ جزیرے پر قبضہ کر سکتا ہے، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ شدت اختیار کر چکی ہے اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کیے گئے ہیں، جبکہ سیکڑوں امریکی اسپیشل آپریشن فورسز بھی مشرق وسطیٰ پہنچ چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں