ٹرمپ کا ایرانی تیل پرقبضے کی خواہش کا برملا اظہار، مذاکرات میں پیش رفت

صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ذریعے مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ کیا اور ایرانی تیل پر قبضے کی خواہش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر کا ایرانی تیل پر قبضے کا دعویٰ، مذاکرات میں پیشرفت

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور خارگ جزیرے پر قبضہ کر کے ایرانی تیل حاصل کیا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ جلد ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے جن کی تعداد اب 20 ہو گئی ہے۔

امریکی صدر نے فنانشنل ٹائمز سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران میں 13 ہزار اہداف پر بمباری کی ہے اور تقریباً 3 ہزار اہداف باقی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایرانی تیل پر قبضہ کرنے کو اپنا پسندیدہ آپشن قرار دیا ہے اور کہا کہ ایران کے برآمدی مرکز خارگ پر قبضہ ممکن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں