ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے آبنائے ہرمز کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جو اقتصادی اور سیکیورٹی فوائد کے لیے اہم ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا نظام اب ماضی جیسا نہیں رہے گا اور اس میں بڑی تبدیلی لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو اقتصادی اور سیکیورٹی فوائد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا اختیار تسلیم کیا جائے اور پابندیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ مذاکرات میں ہرجانے کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران خلیج میں متعدد جہازوں پر حملے ہوئے ہیں، جن میں تیل کے ٹینکر اور کارگو شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی توانائی سپلائی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔











