لبنان، اسرائیلی حملے میں 3 صحافی ہلاک

لبنان میں اسرائیلی حملے میں تین صحافیوں کی ہلاکت، عالمی ادارہ صحت نے طبی عملے کی ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لبنان، اسرائیلی حملے میں 3 صحافی ہلاک

بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں تین صحافی ہلاک ہوگئے۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، حملے میں پانچ طبی ورکرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مزید اموات کا خدشہ ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، لبنان میں 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 189 ہو گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے طبی عملے کے 51 افراد کو بھی قتل کیا ہے۔ یہ صورتحال انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل کی ٹیم کو حراست میں لیا تھا، جو فلسطینی بستیوں پر قبضے کی کوریج کر رہی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں