امریکا، ٹرمپ کے خلاف ایران جنگ پر 70 لاکھ افراد کا مظاہرہ

ایران جنگ کے خلاف امریکا میں ٹرمپ کے خلاف 70 لاکھ افراد نے مظاہرہ کیا، نیویارک میں رابرٹ ڈی نیرو نے ٹرمپ پر تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا، ٹرمپ کے خلاف ایران جنگ پر 70 لاکھ افراد کا مظاہرہ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز امریکا بھر میں 70 لاکھ افراد نے مظاہروں میں شرکت کی۔ مظاہرین نے جنگ روکنے کے مطالبات کیے۔

نیویارک میں ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کی۔ ڈی نیرو نے کہا کہ ٹرمپ کانگریس اور عملے کی ملی بھگت کے بغیر کام نہیں کر سکتے۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو بھی امریکا کی 50 ریاستوں میں 3 ہزار 200 احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں۔ مظاہرین کی بڑی تعداد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایران پر جنگ مسلط کیے جانے کے خلاف اسرائیل اور دیگر عالمی شہروں میں بھی بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں