وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث توانائی بچت کے لیے ارتھ آور میں شرکت کی اہمیت اجاگر کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ توانائی بچت کے لیے ارتھ آور میں حصہ لیں۔ مشرق وسطیٰ کے تنازع نے توانائی کی بچت کو ناگزیر بنا دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کرہ ارض ہمارا قیمتی وسیلہ ہے اور ارتھ آور ہمیں زمین کے لیے کچھ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کی بچت ہماری فطرت کے محافظ ہونے کی ذمہ داری ہے اور مشرق وسطیٰ کے تنازع کی وجہ سے اقتصادی دباؤ کے پیش نظر یہ اور بھی ضروری ہوگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کشیدگی کے اثرات کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اور توانائی کی بچت پاکستان کے گھروں میں راحت پہنچاتی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کے ارتھ آور میں بھرپور حصہ لیں اور توانائی کی بچت کو یقینی بنائیں۔











