پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے فیصل آباد میں رستمِ پاکستان دنگل جیت کر 5 لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک آرمی کے پہلوان گلزار گلو بٹ نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل جیت لیا۔
فیصل آباد میں منعقدہ فائنل میں گلزار گلو بٹ نے واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو شکست دی اور رستمِ پاکستان کا اعزاز حاصل کیا۔
جیتنے والے کو 5 لاکھ روپے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو 3 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔
فائنل کے قبل مختلف شہروں سے آئے پہلوانوں کے مابین 20 مقابلے ہوئے، جس میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی اور پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
واضح رہے کہ رستمِ پاکستان دنگل میں ملک بھر کے نامور پہلوان حصہ لیتے ہیں، جس کا مقصد قومی ورثے کو زندہ رکھنا ہے۔















