سید علی خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی وائرل تصویر فیک نکلی

تصویر کو مختلف کیپشنز کے ساتھ اس طرح پھیلایا گیا کہ ناظرین گمراہ ہوں۔ یہ عمل سوشل میڈیا صفحات کی ممبرشپ بڑھانے کی کوشش سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سید علی خامنہ ای کی ترمیم شدہ تصویر، عوام کو گمراہ کرنے کا انکشاف

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر سید علی خامنہ ای کی ایک تصویر تیزی سے پھیل رہی ہے، جسے شہادت سے چند لمحے پہلے کی تصویر قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، معلوم ہوا ہے کہ یہ تصویر اصل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ترمیم شدہ ہے۔

یہ تصویر دراصل شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اصل تصویر سے جوڑی جا رہی ہے۔ ترمیم کے دوران اہل خانہ کو تصویر سے غائب کر دیا گیا اور منظر کو اس طرح بدلا گیا کہ تصویر نئی محسوس ہو۔

اصل تصویر

ترمیم شدہ تصویر میں پردوں اور صوفوں کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ خالی بھی دکھایا گیا ہے۔ سید علی خامنہ ای کے سامنے میز پر موجود کتابیں ہٹا دی گئی ہیں اور ایک سی سی ٹی وی کیمرا بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس تصویر کو مختلف کیپشنز کے ساتھ اس طرح پھیلایا گیا کہ ناظرین گمراہ ہوں۔ یہ عمل سوشل میڈیا صفحات کی ممبرشپ بڑھانے کی کوشش سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ پر اس ملاقات کی اصل تصویر موجود ہے، جس میں افراد کو ہٹانے، کتابیں غائب کرنے، زاویہ بدلنے اور اضافی عناصر شامل کرنے کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔

مصنوعی ذہانت سے تیارکردہ جعلی تصویر

دیگر متعلقہ خبریں