پاسداران انقلاب کی امریکی فوجیوں پر حملے کی نئی دھمکی

ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کر دیا، امریکی فوجیوں پر حملے کی دھمکی دی۔ شہری امریکی اڈوں سے دور رہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاسداران انقلاب، امریکی فوجیوں پر حملے کی دھمکی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور جو بھی گزرنے کی کوشش کرے گا، اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

پاسداران انقلاب نے امریکی اڈوں کے قریب رہنے والے شہریوں کو انخلا کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جہاں بھی امریکی فوجی نظر آئیں گے، ان پر حملہ کیا جائے گا۔ شہریوں کو نقصان سے بچنے کے لیے امریکی اڈوں کی حدود سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ایران نے امریکی تجاویز کو یکطرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران جنگ میں ایک ہزار 937 افراد جاں بحق جبکہ 24 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں ایک ہزار 94، عراق میں 89، متحدہ عرب امارات میں 11، کویت میں 6 اور بحرین میں 3 شہری حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں