ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کو یکطرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے جواب بھجوا دیا، امریکا کے ردعمل کا انتظار ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے کہا ہے کہ انہوں نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا ہے اور امریکا کے ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جنگ بندی کی امریکی تجاویز یکطرفہ اور غیر منصفانہ ہیں، جو صرف اسرائیلی اور امریکی مفاد میں ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 دن کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ایران کے لیے ایک نیا چیلنج ہے۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ملی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے اور پاکستان کو مؤقف دیا گیا ہے کہ امریکی تجاویز میں ضروری تقاضوں کی کمی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو معاملے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ایران نے ٹرمپ کی دھمکی سے پہلے امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوایا تھا۔











