تہران میں بمباری، پاکستانی سفارتخانے کا عملہ محفوظ

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب شدید بمباری، عملہ اور سفیر محفوظ رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تہران میں بمباری، پاکستانی سفارتخانے کا عملہ محفوظ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری ہوئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز ‘ارتش’ واقع ہے، جبکہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔

رات تقریباً 8 بجے دونوں علاقوں میں بمباری کی گئی، تاہم پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو تہران میں تقریباً بیس سفارتی عملے کے ساتھ معمول کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بمباری کی آوازوں سے عملہ پریشان ہوا، لیکن تمام اہلکار محفوظ ہیں اور خطرناک ماحول میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں