ٹرمپ نے ایران پر طنز کیا، کہتے ہیں ایران کا سپریم لیڈر بننے سے بہتر ہے کہ میں بیروزگار رہوں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا سپریم لیڈر بننے سے بہتر ہے کہ میں بیروزگار رہوں۔ یہ بات انہوں نے ایک ریپبلکن فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران کہی۔
ٹرمپ نے تقریب میں بتایا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے باوجود پس پردہ مذاکرات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے سپریم لیڈر بننے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے معذرت کر لی۔ ٹرمپ نے ایران کی قیادت کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف کارروائیوں کو اس ملک کی مکمل تباہی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس جنگ میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ایران نے اپنی پانچ نکاتی تجویز پیش کی ہے جسے تہران خود طے کرے گا۔











