ٹرمپ کے مطابق ایران ڈیل کے اعلان سے خوفزدہ ہے اور عوامی ردعمل کا ڈر ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے، مگر ان کی قیادت ڈیل کے اعلان سے خوفزدہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ڈیل کے لیے بے تابی سے تیار ہے، لیکن عوامی ردعمل کے خوف سے خاموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کو اپنے عوام اور امریکی حملوں کا ڈر ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں اور ایک اور جنگ جیتنے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کر دیا، مگر فیک نیوز میں ایسا نہیں دکھایا جا رہا۔
امریکی صدر کے مطابق، ایران کو امریکی تجاویز پہنچانے کے لیے پاکستان کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایران کو 15 نکاتی تجاویز دی گئی ہیں جن میں پابندیوں کی نرمی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ کی صورتحال جاری ہے اور مذاکرات کا عمل کئی مواقع پر تعطل کا شکار ہو چکا ہے۔











