وائیٹ ہاوٴس کا انتباہ، ایران نے حقیقت نہ مانی تو بڑا حملہ ہوگا

امریکا، ایران پر بڑا حملہ کرنے کے لیے تیار، فوجی آپریشن مکمل ہوتے ہی پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ، ایران پر سخت حملے کی تیاری میں

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری کے بنیادی مقاصد کے حصول کے قریب ہیں، ایران کو غلط فہمیوں سے بچنا چاہیے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی ترجیح ہمیشہ امن رہی ہے، مزید ہلاکتوں اور تباہی کی ضرورت نہیں۔ اگر ایران نے حقیقت نہ تسلیم کی تو امریکا بڑا حملہ کرے گا۔

امریکا کی جنگ بندی تجاویز ایران نے ٹھوس ضمانتوں کی عدم موجودگی پر مسترد کر دیں۔ فوجی آپریشن مکمل ہوتے ہی پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ جے ڈی وینس ایران سے متعلق مشاورت کا حصہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ابھی تک کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے۔ صدر ٹرمپ کی چینی صدر سے 14 اور 15 مئی کو ملاقات متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں