پاکستان کی نیت اچھی، امریکی ناقابل اعتبار ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے پاکستان کی نیت کو مثبت قرار دیا جبکہ امریکی و اسرائیلی مذاکرات کو ناقابل اعتبار کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، پاکستان کی نیت اچھی قرار دی، امریکی مذاکرات ناقابل اعتبار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہمارے تعلقات اچھے ہیں، ہم پاکستان کی نیت کو مثبت سمجھتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں، خصوصاً پاکستان کے ساتھ۔ خطے کے حالات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اور ہر کوئی امن کی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مختلف ممالک نے ایران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا، اور امریکی و اسرائیلی مذاکرات کی باتیں ناقابل اعتبار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت کے بعد کوئی امریکی سفارت کاری پر اعتماد نہیں کر سکتا۔ ایران نے الزام لگایا کہ مذاکرات کے دوران اس پر حملہ کیا گیا، جسے انہوں نے سفارتکاری سے غداری قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج ملک کی سالمیت کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ایران نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی فیس وصولی کو یقینی بنایا ہے۔ دوست ممالک کے ذریعے امریکی درخواست پر ایران نے مناسب جواب دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں