قومی سلامتی کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ، اہم نکات سامنے آگئے

پلڈاٹ کی رپورٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، عدم تسلسل اور بحران پر مبنی طریقہ کار کی نشاندہی کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی سلامتی کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ، اہم نکات سامنے آئے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پلڈاٹ نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی کارکردگی اور اس کے اثرات کی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے دوسرے سال کے آغاز کے بعد کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سال میں تین مرتبہ طلب کیا گیا۔ ان اجلاسوں میں بڑے پیمانے پر عدم تسلسل اور ردعمل پر مبنی بیانیے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اپریل تا جون 2025 کے اجلاسوں میں سول ملٹری مشاورت اور قومی ردعمل کو آسان بنانے میں کمیٹی کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اجلاس ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے اور سرحد پار بڑھتی ہوئی کشیدگی کے جواب میں بلائے گئے تھے۔ جون 2025 کے اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں سمیت علاقائی پیشرفتوں پر غور کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا استعمال بنیادی طور پر بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار کے طور پر ہوتا رہا۔ قومی سلامتی ڈویژن کی عدم تسلسل اور بے قاعدگی کی وجہ سے کم استعمال ہوا۔

واضح رہے کہ پلڈاٹ نے تجویز دی ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کو تزویراتی اور سول ملٹری مشاورت کے لیے باقاعدہ فورم بنایا جائے۔ ادارے میں ملکی اور بین الاقوامی سلامتی کی پیشرفت کے جائزے کے لیے ماہانہ میٹنگز کی جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں