اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں تیز ہو گئیں، سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جا رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، امریکا ایران مذاکرات کے متوقع دوسرے دور کی تیاریاں تیز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اسلام آباد میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مذاکرات آئندہ جمعہ سے پہلے ہو سکتے ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ امریکی فضائیہ کے دو کارگو طیارے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر اتر چکے ہیں جبکہ کئی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ اور پبلک بسوں کی آمدورفت محدود کر دی گئی ہے۔ میٹرو بس سروس کو بھی کچھ مقامات پر معطل کر دیا گیا ہے۔

یہاں کی سیکیورٹی کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے تقریباً 20 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا اور شہر کو سجایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 11 اپریل کو امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا اور موجودہ سرگرمیاں دوسرے دور کی توقعات کو مضبوط کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں