رضا امیری مقدم کا واضح بیان، ایران امریکا مذاکرات کی خبر مسترد

ایرانی سفیر نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے۔ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سفیر، امریکا سے مذاکرات کی تردید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کی خبروں کو رد کر دیا ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان اب تک کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے معاہدے کی خواہش سے متعلق بیان غلط ہے۔

سفیر کا کہنا ہے کہ دوست ممالک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو جاری تنازع کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اس پوسٹ کو ایرانی سفیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ری پوسٹ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں اور سفارت کاری میں رازداری ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں