امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی قیادت ختم کرنے کا بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں اب کوئی قیادت باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
بدلتے ہوئے حالات میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان تک قیاس آرائیوں کو حتمی نہ سمجھا جائے، کیرولین لیوٹ نے کہا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا ہے، جو آبنائے ہُرمُز کے حوالے سے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کے مطابق ایران سے مذاکرات میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔











