ایران کو امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے پندرہ نکات موصول ہوئے ہیں جن کا جائزہ جاری ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران کو امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے پندرہ نکات موصول ہوئے ہیں جن کا جائزہ جاری ہے۔
ایرانی حکومت ان نکات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد باضابطہ بیان جاری کرے گی۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت کے بعد بجلی گھروں پر حملے کو پانچ روز کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 79ویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے سجیل، عماد اور خیبر شکن میزائلوں کا استعمال کیا ہے، جبکہ تل ابیب سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، محمد باقر ذوالقدر کو ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا نیا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔











