ایران نے جنگ بندی کے لیے 6 شرائط پیش کی ہیں جن میں امریکی فوجی اڈوں کا بند ہونا اور ایران مخالف میڈیا کے خلاف کارروائی شامل ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے جنگ بندی کے لیے 6 اہم شرائط پیش کر دی ہیں۔ ایک اہلکار نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو جنگ روکنے کے لیے تجاویز دی ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ نئے قانونی فریم ورک کے تحت پہلی شرط یہ ہے کہ جنگ دوبارہ شروع نہ ہو۔
دوسری شرط خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کرنا ہے، جبکہ تیسری شرط جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ہے۔ چوتھی شرط ہے کہ تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ ختم کی جائے، پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے نئے قانونی اصولوں پر عمل درآمد کرنا ہے اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کے خلاف قانونی کارروائی ہے۔
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شرائط کن ثالثوں کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کو پیش کی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی و سیاسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی شرائط کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ ایران نے دشمن کا فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب دشمن کی فضاؤں پر قابو رکھتا ہے۔











