وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو میں عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد دی اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ایرانی عوام کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد دی۔
ایرانی صدر نے بھی نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا اور پاکستانی عوام کے لیے خیرسگالی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے امت مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ایرانی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔













