بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ایرانی صدر

ایرانی صدر نے امریکی دھمکیوں کو مایوسی کا اظہار قرار دیا اور ایران کے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران بے قابو بیانات اور دھمکیوں کا جواب دینے کے لیے تیار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے کہا ہے کہ ایران بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

صدر پرشکیان نے ایک پیغام میں کہا کہ ایران کو نقشے سے مٹانے کی امریکی دھمکی ان کی مایوسی کا اظہار ہے۔ دشمن کی دھمکیاں ہمیں مزید مضبوط اور متحد بناتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ کرنے والوں کے لیے آبنائے ہرمز بند ہے، جبکہ یہ راستہ ہمارے دوست ممالک کے لیے کھلا ہے۔ ہم ہر میدان میں ان دھمکیوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں