نیتن یاہو کا متنازع بیان، حضرت عیسیٰؑ کا چنگیز خان سے موازنہ

نیتن یاہو نے حضرت عیسیٰؑ کا چنگیز خان سے موازنہ کیا، مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو کا متنازع بیان، حضرت عیسیٰؑ کا چنگیز خان سے موازنہ

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول شہنشاہ چنگیز خان سے کرتے ہوئے کہا کہ طاقت اور بے رحمی اچھائی پر غالب آجاتی ہے۔

نیتن یاہو نے بیان دیا کہ یسوح مسیح کو چنگیز خان پر کوئی برتری نہیں تھی کیونکہ طاقت، بے رحمی اور قوت کی اہمیت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارحیت میانہ روی پر غالب ہوتی ہے، اس لیے اسرائیل کو مضبوط اور مسلح رہنا چاہیے۔

نیتن یاہو کے اس بیان پر مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے شدید تنقید کی ہے۔ بعض افراد نے کہا کہ ان کے متنازع بیان نے اربوں مسیحیوں کی تذلیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں