ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی تنصیبات پر حملے کی صورت میں فوری ردعمل دیا جائے گا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ اگر ایران کی بنیادی تنصیبات پر دوبارہ حملہ ہوا تو ایران تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں اپنی غیر فوجی تنصیبات پر طاقت کا مظاہرہ کیا اور یہ تحمل کشیدگی میں کمی کی درخواستوں پر کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جنگ کے خاتمے کے بعد شہری علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ لازمی ہوگا۔











