امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران تباہی کے قریب ہے اور ہم آبنائے ہرمز کا دفاع سب کے لیے کر رہے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران تباہی کے قریب ہے اور ہم آبنائے ہرمز کا دفاع سب کے لیے کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ایران کی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور ایرانی حکام نئی قیادت کی تلاش میں ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی جوابی کارروائیوں کی توقع تھی لیکن معاملہ جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کہیں بھی فوج تعینات نہیں کر رہا اور اس معاملے پر جاپان کی حمایت پر بات چیت کریں گے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی مشورہ دیا کہ گیس تنصیبات پر حملہ نہ کریں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران مزید جنگی فنڈز کا مطالبہ کر رہا ہے اور ایران میں بڑی تعداد میں فوجی منحرف ہو رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے فیڈ چیئرمین پاول کو شرح سود کم کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ امریکہ کو کسی سے کچھ درکار نہیں، مگر ہمیں جزیرہ خارگ کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل ہے۔











