ایرانی اسپیکر کا امریکا سے خطہ چھوڑنے کا مطالبہ

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا سے خطہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا، کہتے ہیں امریکی موجودگی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی اسپیکر کا امریکا سے خطہ چھوڑنے کا مطالبہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا سے خطہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک گفتگو میں واضح کیا کہ خطے کے ممالک کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ امریکی موجودگی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ خطے کی سیکیورٹی کو مستحکم ہونا چاہیے اور یہ بیرونی مدد سے ممکن نہیں ہے، اس لیے امریکا کو خطے سے نکل جانا چاہیے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف ممالک کے درمیان بحث جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں