ایران اس وقت نہ صرف اپنا بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایران فلسطین کا دفاع کر رہا ہے اور عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مولانا فضل الرحمان: ایران فلسطین کے دفاع میں مصروف، اتحاد ضروری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت نہ صرف اپنا بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے اور عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور ایران پر جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ صیہونیت اور یورپ کے گٹھ جوڑ نے پہلے فلسطین پر قبضہ کیا اور اب ایران کے خلاف جنگ کی دوسری قسط شروع کی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بیہودہ الزامات کے ذریعے ان حملوں کا جواز پیش کیا جارہا ہے، اور عالم اسلام کو صیہونیت کے مقابلے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں فتح عالم اسلام کی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں