امارات نے اپنی فضائی حدود کو ایران پر حملے کے لیے استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا، ایرانی میزائل پروگرام خطے کے لیے خطرہ قرار دیا۔
ابوظبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود کو ایران پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کے لیے خطرہ ہے لیکن امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی حل ممکن نہیں اور کشیدگی خطے کو نقصان پہنچائے گی۔ ایرانی حملوں کے باعث تہران میں اماراتی سفارتخانہ بند کر کے سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے۔
ابوظبی میں اماراتی عسکری حکام نے کہا کہ عرب امارات حالت جنگ میں ہے اور ترجمان وزارتِ دفاع نے بتایا کہ اماراتی مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں، اماراتی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔













