ایرانی جنگ کا مقصد اسرائیلی اثر پاکستانی سرحد تک لانا ہے۔ وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران پر جنگ اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانے کی سازش ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی جنگ اسرائیلی اثر بڑھانے کی سازش: وزیر دفاع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے الزام لگایا ہے کہ ایران پر جنگ مسلط کرنا دراصل اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانے کی سازش ہے۔ انہوں نے صیہونیت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے قیام کے بعد سے اسلامی دنیا پر ہر آفت کے پیچھے صیہونی نظریہ کارفرما ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ صیہونیت نے عالمی معاشی نظام کو کنٹرول کر رکھا ہے اور بڑی طاقتیں اس کے زیر اثر ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کی ایٹمی قوت کو مانا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، اور قوم کو اس سازش کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے اسلامی دنیا میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور دعا کی کہ فلسطین آزاد ہو اور پاکستان محفوظ رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں