ایران کے وزیر خارجہ نے خامنہ ای کے قتل کو مذہبی جرم قرار دیتے ہوئے امریکہ پر ایران کے خلاف حملے کا الزام عائد کیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے اور ایران پر حملے سے متعلق علاقائی ممالک کو امریکا پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکا نے مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کرکے سفارت کاری کو دھوکا دیا ہے۔ انہوں نے امریکی حملے میں جاں بحق 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ریسکیو ہے جس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔
ادھر ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے کہا کہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے اور وہ اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی عوام موجودہ حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں جبکہ امریکا نے خلیج عمان میں موجود تمام ایرانی جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔












