ایرانی حملوں کے بعد یو اے ای نے تہران میں سفارتخانہ بند کر دیا

متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں کے بعد تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے، سفارتکاروں کی واپسی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی حملوں کے بعد یو اے ای نے تہران میں سفارتخانہ بند کر دیا

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں کے بعد تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ سفارتخانہ بند کرنے کے ساتھ ساتھ تہران سے سفیر اور تمام سفارتی عملے کی واپسی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ہماری خود مختاری اور قومی سلامتی کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ یو اے ای کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ایران نے یو اے ای پر 165 بیلسٹک، 2 کروز میزائل اور 541 ڈرون طیاروں سے حملے کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں