عوام کے تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھانے کا اعلان، تہران کا واضح مؤقف

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے دفاع کے حق پر کوئی حد قبول نہیں کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عوام کے تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھانے کا اعلان، تہران کا واضح مؤقف

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے انتباہ کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کے حق پر کوئی پابندی قبول نہیں اور وہ اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

عباس عراقچی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ کوئی ملک ایران کو دفاع سے نہیں روک سکتا اور ایران اپنے عوام کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی بمباری کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور ان میں واضح فرق موجود ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کا اقدام جارحیت ہے جبکہ ایران کا ردعمل اپنے دفاع کے تحت ہے۔ ایران اپنے قومی مفادات اور عوام کے تحفظ کو ترجیح دے گا۔

حالیہ دنوں میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور عالمی برادری تحمل کی اپیل کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں