ایران کے حملوں میں 3 امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

ایران کے حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے حملوں میں 3 امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف جاری آپریشن کے دوران یہ نقصان ہوا، جبکہ کئی اہلکار معمولی زخموں کے بعد دوبارہ تعینات کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جنگی کارروائیاں جاری رہیں گی اور متاثرہ خاندانوں کو اطلاع کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں