سی ڈی اے کی جانب سے 97 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کی سفارش

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں قائم 97 غیر قانونی رہائشی سکیموں کی قانونی حیثیت کی سفارش کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد کی 97 غیر قانونی رہائشی سکیموں کو قانونی حیثیت دینے کی سفارش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں قائم 97 غیر قانونی رہائشی سکیموں کو قانونی حیثیت دینے کی سفارش کی ہے۔ ماسٹر پلان جائزہ کمیٹی نے ضابطہ کار کی تکمیل اور مقررہ ادائیگیوں کی وصولی کے بعد ریگولرائزیشن کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی کے مطابق ریگولرائزیشن چارجز، ترقیاتی چارجز اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے بعد سکیموں کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا۔ اتھارٹی نے اس مقصد کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق کنسلٹنٹ غیر قانونی اور غیر منظور شدہ آبادیوں کی ریگولرائزیشن کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی تیار کرے گا۔ اس سلسلے میں 8 جنوری 2026 کو قومی اخبارات میں اشتہار دیا گیا جبکہ 22 جنوری 2026 کو پری بڈ اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف مشاورتی فرموں نے تجاویز پیش کیں۔

دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کی بعض غیر حاصل شدہ زونز میں نجی ترقیاتی سرگرمیاں ماسٹر پلان کی خلاف ورزی میں جاری رہیں۔ اتھارٹی نے اس سے قبل متعدد قانونی کارروائیاں اور عوامی نوٹس بھی جاری کیے تھے۔ واضح رہے کہ ریگولرائزیشن کے بعد سکیموں کے اسپانسرز کو تمام قانونی تقاضے مکمل کرنا ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں