2025 میں نیب نے 6 کھرب روپے سے زائد کی ریکوری کی

نیب نے 2025 میں 6 کھرب روپے سے زائد کی ریکوری کا دعویٰ کیا ہے، کوہستان اسکینڈل میں 26 ارب سرکاری خزانے میں جمع کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2025 میں نیب نے 6 کھرب روپے سے زائد کی ریکوری کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2025 میں 6 کھرب روپے سے زائد کی ریکوری کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے بریفنگ میں بتایا کہ کوہستان اسکینڈل کی مقدار 40 ارب تک پہنچ چکی ہے، جس میں 6 ارب کی ریکوری ہو چکی ہے۔

ڈی جی آپریشنز نیب نے وضاحت کی کہ کوہستان اسکینڈل میں 26 ارب سرکاری خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں اور نیب کا ہراساں کرنے کا عمل ختم کر دیا گیا ہے۔ بیوروکریسی اب بغیر کسی خوف کے فیصلے کر سکتی ہے، اور غلط الزام لگانے کی صورت میں سزا ہوگی۔

نیب نے شکایتوں کے لیے خصوصی طریقہ کار اپنایا ہے جس میں بزنس مین، ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی شامل ہیں۔ شکایتوں کی شناخت مخفی رکھی جاتی ہے اور بعض اوقات متعلقہ اداروں کو بھیجی جاتی ہیں۔

عبدالمجید اولکھ نے کہا کہ صرف شکایت کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور ارکان پارلیمنٹ کے لیے اسمبلی اسپیکرز کے تحت سہولت سیلز قائم کیے گئے ہیں۔ شفافیت کے لیے پہلا جواب اسپیکر کی جانب سے آتا ہے، تاہم نیب اس پر اکتفا نہیں کرتا۔

دیگر متعلقہ خبریں