بھاٹی گیٹ سانحہ کی شفاف تحقیقات پر 3 مارچ کو جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے بھاٹی گیٹ سانحہ کی تحقیقات پر 3 مارچ کو فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھاٹی گیٹ سانحہ کی شفاف تحقیقات پر 3 مارچ کو جواب طلب

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لیے درخواست پر 3 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے، واقعے کی چھان بین اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو 3 مارچ تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مین ہول کو کھلا چھوڑنا سنگین غفلت ہے اور حکومت نے صرف نمائشی اقدامات کیے ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ ہر سال لاہور میں 10 ہزار سے زائد مین ہول کے ڈھکن چوری ہو جاتے ہیں، لیکن مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

وکیل نے مطالبہ کیا کہ اصل حقائق سامنے لانے اور لواحقین کے لیے معاوضے کے تعین کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور غفلت کے مرتکب افسران سے 25 کروڑ روپے معاوضہ وصول کر کے متاثرہ خاندان کو دیا جائے۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 مارچ کو جواب طلب کر لیا اور کہا کہ یہ معاملہ مفادِ عامہ سے متعلق ہے، وفاقی حکومت کا جواب بھی ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں