شرجیل میمن نے تابش ہاشمی کے بیان کو سندھ کی توہین قرار دیا

شرجیل میمن نے تابش ہاشمی کے سانحہ گل پلازہ سے متعلق بیان کو سندھ کے عوام کی توہین قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شرجیل میمن نے تابش ہاشمی کے بیان کو سندھ کی توہین قرار دیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے تابش ہاشمی کے سانحہ گل پلازہ سے متعلق بیان کو سندھ کے عوام کی توہین قرار دیا ہے۔

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تابش ہاشمی نے غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کیا جو عوام میں گمراہ کن تاثر پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ آئینی صوبہ ہے اور حکومت جمہوری ڈھانچے کے تحت چلتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی حکمرانی کو غیر سنجیدہ گفتگو کا موضوع نہیں بنایا جا سکتا اور میڈیا کو چاہیے کہ مسائل کو سنجیدگی سے پیش کرے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو سنجیدہ پالیسی اور اجتماعی کوششوں سے حل کیا جا سکتا ہے، نہ کہ ٹی وی شوز پر نچلی سطح کے تبصروں سے۔

دیگر متعلقہ خبریں