محمود اچکزئی نے عمران خان کی صحت کے معاملے میں غفلت کو ناقابل برداشت قرار دیا، جبکہ علامہ راجا ناصر عباس نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کہا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے عمران خان کی صحت کے معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ہے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے بھی عمران خان کو ذاتی معالجین اور اہلِ خانہ سے دور رکھنے پر اعتراض کیا اور اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ عمران خان کو آنکھوں کے معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جو طبی ماہرین کی سفارش پر ہوا۔














