خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحت کے فروغ کے لیے میزبان پروگرام کا آغاز

خیبر پختونخوا حکومت نے ہوم سٹے منصوبے کے تحت سیاحت کے فروغ کے لیے میزبان پروگرام شروع کیا، بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحت کے فروغ کے لیے میزبان پروگرام کا آغاز [Publish]

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہوم سٹے منصوبے کے تحت میزبان پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے ہیں تاکہ مقامی آبادی کو روزگار کی فراہمی اور معاشی خود کفالت میں مدد ملے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور مقامی افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت سیاحتی علاقوں کے مقامی لوگوں کو 30 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں اور اب تک 95 افراد میں چیک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

قرضے سوات، اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، لوئر دیر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے رہائشیوں کو دیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کو نجی گھروں میں قیام کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی، اور سیاحوں کو اپنائیت کے ساتھ بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاحت کے ذریعے نہ صرف پیسے کمائے جائیں گے بلکہ عزت بھی کمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 4000 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں جو ادا نہیں کیے جا رہے۔

وزیر اعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت میں 5300 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام پر سرمایہ کاری ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں