400 افراد کے خلاف اڈیالہ جیل دھرنے پر مقدمہ، عمران خان کی بہنیں بھی نامزد
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے دوران 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان، نورین نیازی اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
عدالت میں پیش کیے گئے 14 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مقدمے میں ریاست پر حملے کی مجرمانہ سازش کی دفعہ 120 بھی شامل کی گئی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں نے نئی دوائیاں تجویز کی ہیں۔

![اڈیالہ جیل دھرنا: عمران خان کی بہنوں سمیت 400 افراد پر مقدمہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12556_2025-12-18_08-08-24.webp)













