کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، ایئرلائن عملہ ذمہ دار قرار۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن ائیربلیو کے عملے کی جانب سے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں ایئرلائن عملے کو مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
مسافر قدرت اللہ جدہ جانے کے لیے ائیربلیو کی پرواز کے کاؤنٹر پر موجود تھا جب پاسپورٹ چیکنگ کے دوران کاؤنٹر پر موجود خاتون نے لاپرواہی سے اسٹیکر ہٹاتے ہوئے پاسپورٹ پھاڑ دیا۔
مسافر دوپہر ایک بج کر پچیس منٹ پر کاؤنٹر پر پہنچا، لیکن پاسپورٹ کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے وہ سفر نہیں کر سکا۔ مسافر نے بعد ازاں انٹرنیشنل ڈیپارچر ٹرمینل کے باہر احتجاجاً چیخ و پکار شروع کر دی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں ایئرلائن عملے کی غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی نشاندہی کی گئی، اور کسی اہلکار نے مسافر کی شکایت پر توجہ نہیں دی۔

![کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا معاملہ، ایئرلائن عملہ ذمہ دار قرار [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12434_2025-12-17_15-39-22.webp)












