پاک بحریہ کی جدید آبدوز ‘غازی’ چین میں لانچ کر دی گئی

پاک بحریہ کی آبدوز غازی چین میں لانچ، ہنگور آبدوزوں کا اہم سنگ میل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک بحریہ کی جدید آبدوز 'غازی' چین میں لانچ کر دی گئی [Draft]

ووہان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نیوی کی جدید ہتھیاروں سے لیس آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان کے شوانگ لیو بیس پر لانچ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان نیوی نے ہنگور آبدوز پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ غازی کی لانچنگ کے بعد چین میں زیر تکمیل چاروں ہنگور آبدوزیں سی ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ غازی، ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ہے جو چین میں تیار کی گئی ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین اور 4 پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔ کراچی شپ یارڈ میں ہنگور آبدوزوں کی تیاری ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت ہوگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی اور دور مار اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ آبدوزیں خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں