پی آئی اے نجکاری، پیپلز یونٹی عالمی عدالت جانے کو تیار

پیپلز یونٹی آف پی آئی اے نے نجکاری کے خلاف عالمی عدالت جانے کا عندیہ دیا، جبکہ پیپلز پارٹی نے 23 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے نجکاری، پیپلز یونٹی عالمی عدالت جانے کو تیار [Publish]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیپلز یونٹی آف پی آئی اے نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کا عندیہ دیا ہے۔ صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ نجکاری کا عمل شفاف نہ ہونے کی صورت میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی لیبر ڈویژن نے 23 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور نجکاری کے عمل کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ پیپلز یونٹی نے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کے تحفظ کی تحریری ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

چوہدری منظور نے حکومت پر الزام لگایا کہ پی آئی اے اثاثوں کی مالیت 270 ارب روپے لگائی گئی ہے جبکہ پی آئی اے کا حقیقی حل نجکاری نہیں بلکہ فضائی بیڑے میں نئے جہازوں کا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو ایک سال میں 300 ارب روپے کا فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

چوہدری منظور نے مزید کہا کہ نجکاری میں قواعد و ضوابط پامال کیے گئے ہیں اور اس عمل میں پیپلز یونٹی کو جان بوجھ کر باہر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے قومی خزانے پر بوجھ نہیں اور حکومت نے کبھی براہ راست سبسڈی نہیں دی۔

دیگر متعلقہ خبریں