لاہور ہائیکورٹ کے چار ججز 2026 میں 62 سال کی عمر پر ریٹائر ہوں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے چار ججز 2026 میں 62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔
جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے، وہ 27 مارچ 2012 کو جج بنے اور سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے، وہ 26 نومبر 2016 کو جج بنے اور سنیارٹی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر ہیں۔
جسٹس مسعود عابد نقوی چار جولائی 2026 کو ریٹائر ہوں گے، وہ 7 جولائی 2014 کو جج بنے اور سنیارٹی لسٹ میں ساتویں نمبر پر ہیں۔
جسٹس شاہد کریم 19 اگست 2026 کو ریٹائر ہوں گے، وہ 7 نومبر 2014 کو جج بنے اور سنیارٹی لسٹ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔

![لاہور ہائیکورٹ کے چار ججز 2026 میں ریٹائر ہوں گے [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12217_2025-12-17_13-19-40.webp)












