پنجاب میں انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے 5 سالہ حکمتِ عملی تیار

پنجاب میں انتہاپسندی کی روک تھام کے لئے پانچ سالہ حکمتِ عملی تیار کی گئی، ورکشاپ میں ماہرین نے شرکت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے 5 سالہ حکمتِ عملی تیار [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کے لئے پانچ سالہ جامع حکمتِ عملی تیار کی گئی ہے۔ یہ حکمت عملی پنجاب سنٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے تحت منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں تیار کی گئی۔

ورکشاپ کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کی جبکہ ملک بھر سے پالیسی سازوں، سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے انتہاپسندی کے خلاف انسدادی اقدامات اور سماجی ہم آہنگی پر زور دیا۔ ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نے وژن اور ادارہ جاتی فریم ورک پر بریفنگ دی۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا جاوید احمد ڈوگر نے قومی پالیسی پر شرکاء کو آگاہ کیا۔

ورکشاپ کے دوران یو این او ڈی سی اور دیگر اداروں کے ماہرین نے تکنیکی موضوعات پر سیشنز میں شرکت کی اور نوجوانوں کی شمولیت، میڈیا کے کردار اور ڈیجیٹل ریزیلینس سے متعلق سفارشات پیش کیں۔

اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یہ حکمتِ عملی صوبے میں امن، استحکام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں